• جنوری 24, 2021

زینب جمیل نے ماڈلنگ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

لاہور:سابق اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ماڈلنگ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اسلام کی خاطر اداکاری و ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والی زینب جمیل نے انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی وہ تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی ہیں جو اُنہوں نے بطورِ ماڈل شوٹ کروائی تھیں۔ زینب جمیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت اُن کے اکاؤنٹ پر صرف 31 پوسٹس ہیں جن میں کچھ اُن کی اپنی تصویریں ہیں، کچھ اُن کی بیٹی کی تصویریں ہیں جبکہ کچھ پوسٹس وہ ہیں جن میں اُنہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل زینب جمیل نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کی تھی۔یاد رہے کہ زینب جمیل نے شوبز کیرئیر کا آغاز نجی ٹی وی چینل سے بطور نیوز اینکر کیا تھا بعد ازاں مزاحیہ پروگرام میں بطور معاون اینکر شرکت کی، انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی  دکھائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

روجر فیڈرر انجریز کے سامنے ہار مان گئے،آئندہ آسٹریلین اوپن میں شرکت سے معذرت

Read Next

اداکار فیروز خان کا شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے