• جولائی 6, 2022

زیارت میں کسٹم کی کارروائی، سمگل شدہ ٹائرز، سگریٹس اور چھالیہ برآمد

زیارت: بلوچستان کے علاقے زیارت میں کسٹم کی کارروائی کے دوران سمگل شدہ ٹائرز، کاسمیٹکس کا سامان، سگریٹس اور چھالیہ برآمد کر لیا گیا۔

کارروائی کوئٹہ ژوب روڈ زیارت کراس چیک پوسٹ پر کی گئی جس میں سمگل شدہ سامان برآمد ہوا، ترجمان کسٹم کے مطابق چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک ٹرک سے غیر ملکی سامان برآمد ہوا جس میں چھالیہ، ایرانی خشک دودھ پاوڈر، ٹائرز، پلاسٹک بیگز، کاسمیٹکس کا سامان اور سگریٹس شامل ہیں۔

کسٹم حکام کے مطابق سمگل شدہ غیر ملکی سامان کی مالیت دو کروڑ روپے بنتی ہے جبکہ کارروائی کے دوران ٹرک کو بھی قبضے میں لے لیا گیا، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران زیارت کراس چیک پوسٹ سے 8 کروڑ روپے کا سمگل شدہ سامان برآمد کیاجا چکا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عمران خان کے افتتاح سے پہلے ن لیگ نے گرین لائن منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا

Read Next

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار، ذاتی جھگڑے میں شہری زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔