• اکتوبر 23, 2020

زیادتی کی شکار خاتون سے متعلق بیان: سی سی پی او لاہور نے معافی مانگ لی

لاہور: موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے معاملے پر سی سی پی او لاہور نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں، متاثرہ خاتون اور تمام طبقات سے معذرت چاہتا ہوں، میرے بیان کا مطلب کوئی غلط تاثر دینا نہیں تھا۔

اس سے قبل ملزم وقار الحسن نے از خود گرفتاری دی، جس کے بعد وقار کے برادر نسبتی عباس نے بھی اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عباس ملزم وقار کے نام پر جاری ہونے والی سم استعمال کر رہا تھا، عباس نے شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوالے کیا۔

از خود گرفتاری دینے والے ملزم وقار نے دوران تفتیش بتایا کہ ملزم عابد کچھ عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کرتا رہا ہے، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد علی کا دوست ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وقار الحسن ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں ملوث نہیں پایا گیا، ملزم کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا، ملزم موقع پر موجو د تھا یا نہیں ابھی تصدیق ہونا باقی ہے۔

خاتون سے زیادتی کا مرکزی ملزم عابد علی تاحال گرفتار نہیں ہو سکا، جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ پولیس ملزم عابد علی کے قریبی عزیزوں سمیت مزید 7 افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔

ادھر موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے معاملے پر سی سی پی او لاہور نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں، متاثرہ خاتون اور تمام طبقات سے معذرت چاہتا ہوں، میرے بیان کا مطلب کوئی غلط تاثر دینا نہیں تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور: موٹروے زیادتی کیس میں گرفتار کیے جانے والے ملزم شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا۔

Read Next

پاکستان کو گلوبل اسلامک لیڈر شپ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے