• مارچ 7, 2021

زندگی میں مایوسی کو کبھی بھی خود پر سوار نہیں کیا،حدیقہ کیانی

 اسلام آباد: گلوکارہ حدیقہ کیانی کہتی ہیں کہ وہ زندگی میں کئی بار مایوس ہوئیں لیکن اسے خود پر سوار نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ کبھی مایوسی سر پر سوار ہوتی بھی ہے تو خاموش ہو جاتی ہوں، رونا دھونا پسند نہیں کرتی۔ شادی کے حوالے سے گلوکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے رشتے میں اگر اعتماد، ذہنی ہم آہنگی اور عزت نہ ہو ایسا رشتہ اس ستون کی طرح ہوتا ہے جسے ہوا کا کوئی بھی جھونکا گرا سکتا ہے ۔ غلط شریک سفر کے ساتھ چل کر اس رشتے کو کینسر کی طرح پالنے سے بہتر ہے کہ اس سے نکل جائیں۔واضح رہے کہ حدیقہ کیانی پاکستانی میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں، انہوں نے چوتھے بڑے قومی ایوارڈ تمغہ امتیاز کے علاوہ دیگر قومی و عالمی ایوارڈز اپنے ناک کر رکھے ہیں۔ حدیقہ کو 2010 میں اقوام متحدہ کا  گڈ وِل ایمبیسڈر  بھی مقرر کیا گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سیف علی خان ایک بار پھر ہندوانتہاپسندوں کے نشانے پر آگئے

Read Next

افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی آج 66 ویں برسی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے