• ستمبر 23, 2021

زندگی میں سب سے بہتر مشورے خواتین سے ملے: گوہر رشید

کراچی:  اداکار گوہر رشید نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں زندگی میں سب سے اچھے مشورے والدہ اور ان کے ارد گرد موجود خواتین کی جانب سے دئیے گئے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکار نے ساتھی اداکارہ کبرٰی خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔ گوہر رشید نے خواتین سے متعلق معاشرے میں پائے جانے والے تصور کو غلط اور جاہلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں انتہائی غلط تاثر ہے کہ مرد کام کی باتیں گھر پر موجود خواتین سے نہیں کرتے، لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کو نہیں سمجھ ہوگی اس بات کی، ہمارے کام سے متعلق انہیں کیا پتہ۔

گوہر نے کہا کہ یہ تصور انتہائی غلط ہے ، مجھے آج تک میری زندگی میں خوبصورت اور سب سے اچھے مشورے اگر کسی نے دیئے ہیں تو وہ میری ماں ہیں یا میرے ارد گرد موجود خواتین جن میں دوستیں اور بہن شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خواتین کو دوستی کی پیشکش: نوجوان کو جواب دیکر مایا علی نے مداحوں کو گرویدہ بنا لیا

Read Next

خیبرپختونخوا: کورونا ویکسین کے اعداد و شمار میں فرق، ویکسین کی تعداد کم لیکن اندراج زیادہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے