• اکتوبر 26, 2020

زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس: سیکریٹری بلدیات سمیت 10 ملزمان کی ضمانت مسترد

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس میں سیکریٹری بلدیات سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ روشن شیخ کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم چار گھنٹے سے عدالت میں موجود ہے۔ عدالت نے سوا نو بجے ضمانت منسوخ کی تھی، سیکریٹری بلدیات سندھ روشن شیخ کی گرفتاری کیلئے نیب کے 5 افسران بھی عدالت میں موجود ہیں۔ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں 10 ملزمان کی ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔ عدالت نے روشن علی شیخ اور دیگر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مخالفین کی تنقید برائے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

Read Next

کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آج ہونے والا آپریشن مؤخر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے