• نومبر 1, 2020

زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ: سیکرٹری بلدیات روشن شیخ گرفتار

سندھ ہائی کورٹ سے سیکرٹری بلدیات روشن شیخ کو گرفتار کر لیا گیا۔ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں سیکرٹری بلدیات سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ سیکرٹری بلدیات نے متعلقہ کیس میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے روشن شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سننے سے ہی انکار کر دیا۔ سیکرٹری بلدیات روشن شیخ کئی گھنٹے تک کمرہ عدالت میں موجود رہے اور کسی سے فون پر بات کرتے رہے۔ بعدازاں نیب حکام روشن شیخ سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار کر کے ساتھ لے گئے۔ اس کے علاوہ نیب نے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سابق کمشنر کراچی لالا فضل الرحمن اور ڈائریکٹر واٹر بورڈ وسیم کو بھی گرفتار کر لیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ ریاستی تاریخ کی دوسری بدترین آگ قرار

Read Next

نوازشریف کی رپورٹس میں کوئی جعل سازی نہیں ہوئی: وزیر صحت پنجاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے