• نومبر 29, 2020

زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز: 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور:زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ فٹنس مسائل کا شکار شاداب خان کی جگہ عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ منتخب کھلاڑیوں میں بابر اعظم کپتان، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان شامل ہیں۔ افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان کو بھی نمائندگی مل گئی۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی پرفارمنس پر خوشدل شاہ اور موسیٰ خان منتخب کیے گئے۔ محمد حفیظ اور جارح مزاج ابھرتے ہوئے بلے باز حیدر علی کو بھی موقع نہیں دیا گیا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کا پلہ بھاری ہے۔ 59 میں سے 52 جیتے، چار ہارے، ایک برابر اور دو بے نتیجہ رہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فرانسیسی صدر کیخلاف مسلم دنیا میں احتجاج جاری، تہران میں دھرنا، ڈھاکا میں مظاہرہ

Read Next

زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز، مزید ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کروں گا: فخر زمان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے