• اکتوبر 26, 2020

زمبابوین کرکٹ حکام اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے تیار

ہرارے: زمبابوین کرکٹ حکام اپنی ٹیم رواں برس اکتوبر میں پاکستان بھیجنے کیلئے تیار ہیں تاہم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی خاطر حکومتی کلیئرنس درکار ہو گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوین کرکٹ بورڈ کے کمیونی کیشنز منیجر ڈارلنگٹن مجونگا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک کیخلاف سیریز سے ہاتھ دھونے پڑے مگر امید کا دامن نہیں چھوڑا، لہٰذا اب توقع ہے کہ دورہ پاکستان کیلئے کلیئرنس مل جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیشتر سیزن بری طرح متاثر ہو چکا ہے اور مالی بحران میں مبتلا زمبابوین کرکٹ بورڈ اپنی بقا کے راستے تلاش کر رہا ہے جبکہ گلوبل ایونٹس ملتوی ہونے کے سبب آئی سی سی کی جانب سے ملنے والے ممکنہ فنڈز کی فوری امید بھی ختم ہو گئی ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چینی صدر شی جن پنگ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

Read Next

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کی کوششیں تیز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے