
اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان کی اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
زلمے خلیل زاد دوحہ سے براہ راست 3 رکنی وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچے۔ وہ افغان دھڑوں کے درمیان دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران پاکستانی قیادت سے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے زلمے اسلام آباد آئے ہیں۔
طالبان اور افغانوں کے درمیان امن مذاکرات کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ بین الافغان امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ فریقین اس مقصد کے لیے قطر میں موجود ہیں۔
0 Reviews