• اکتوبر 23, 2020

زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا: نیب

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کاکلفٹن کراچی میں گھر منجمد کرنے پر جواب عدالت میں جمع کرادیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں نیب نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن پر جواب جمع کرایا جس میں تحقیقات سے پیشرفت پر بھی آگاہ کیا گیا۔

نیب نے اپنے جواب میں کہا ہےکہ ٹھوس شواہد ہیں آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا ہے، انہیں اس گھر کے حوالے سے سوالنامہ دیا جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

نیب نے عدالت کو بتایا کہ گھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے اسٹینو گرافر نے رقم دی، اسٹینو گرافر مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کیے گئے اس کے علاوہ اسٹینو گرافر مشتاق احمد نے سابق صدر کے ساتھ 104 غیر ملکی دورے کیے،  اسٹینو گرافر مشتاق کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی جو فرار ہو گیا۔

نیب نے کہا کہ آصف زرداری  کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

’ایل او سی پر فائرنگ سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم چھپ نہیں سکتے‘

Read Next

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری شہید کردیا، 24 گھنٹوں میں 4 شہادتیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے