• نومبر 24, 2020

زائدالمیعاد امپورٹڈ اشیا کی جعلی لیبلنگ پر فوڈ گودام سیل، ناقص مال تلف

لاہور: زائدالمیعاد امپورٹڈ اشیا کی جعلی لیبلنگ کرنے پر شاہ عالمی مین اورنگزیب فوڈ گودام سیل کر کے کروڑوں کا مال برآمد کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مال میں 1800فروٹامنز، 1266 نیس کیفے کافی، 1056 بلیک ڈائمنڈ انرجی ڈرنک، 801ٹن پیک، 129.6 کلو باویرا ہالینڈ چاکلیٹ، 105ڈبے پرنگلس برآمد کئے گئے جبکہ 75 ڈیوڈراپ ایپل ڈرنک، 72 رانی فلوٹ، 42 کیبری بورن ویٹا، 32 نیسلے نیڈو 3پلس، 30 نیسلے فروٹاوائیٹل اور باسل سیڈ ڈرنکس بھی قبضے میں لئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ تمام ناقص مال موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔ معروف برانڈز کی ایکسپائرڈ اشیا کی ایکسپائری ڈیٹ تبد یل کر کے جعلی ایکسپائری لیبلز لگائے جا رہے تھے ۔ اشیا خورونوش کو زمین پر ہی رکھ کر پیکنگ کی جا رہی تھی۔ انتہائی ناقص سٹوریج اور فوڈ آئٹمز کی خریداری کا ریکارڈ بھی موجود نہیں پایا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

Read Next

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان مختار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے