• اکتوبر 16, 2021

ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے متعلق عامر سے بات کروں گا، بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ مجھے محمد عامر بہت پسند ہیں، ان کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے متعلق میں ضروران سے بات کروں گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ محمد عامر سے میری اب تک بات نہیں ہوئی ہے لیکن جب بھی ملاقات ہوئی میں ان سے پوچھوں گا کہ ان کے کیا مسائل ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ محمد عامر دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز میں کراچی کنگز کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پی ایس ایل کی صورت میں اچھا موقع ہے کہ ہم قومی ٹیم کے لیے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں۔

خیال رہے کہ محمد عامر نے قومی ٹیم کے کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے ساتھ اختلافات کی بنیاد پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت مشکل وقت سے نکل آئی، اگلےسال شرح نمو میں مزید اضافہ ہوگا:وزیراعظم

Read Next

چین: انسانوں میں برڈ فلو کا پہلا کیس رپورٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے