• جنوری 20, 2021

ریلوے میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: ریلوے میں کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں گریڈ 11 سے 15 کے ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فروری 2015 تک بھرتی ہونے والے ملازم مستقل کیے جائیں گے۔ پاکستان ریلوے نے پی ایم پیکج ملازمین کے کوائف 10 دسمبر تک حکام کو بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ پی ایم پیکج کے تحت دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم پیکج کے تحت گریڈ 1سے 10 تک کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

او آئی سی نے اقوام متحدہ سے مذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

Read Next

A1TV Headlines 12 PM | 28 November 2020

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے