• جولائی 6, 2022

روٹیشن پالیسی کا معاملہ: سندھ حکومت کا پولیس کیڈر میں تبدیلی کیلئے قانونی مسودہ تیار

کراچی: روٹیشن پالیسی کے معاملے پر سندھ حکومت نے پولیس کیڈر میں تبدیلی کیلئے قانونی مسودہ تیار کرلیا۔ آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں منظوری لی جائے گی۔

سندھ حکومت گریڈ 18 سے 21 گریڈ میں پولیس افسران کی ترقی کر سکے گی۔ ترقی پانے والے کسی افسر کا دوسرے صوبے میں تبادلہ نہیں کیا جاسکے گا۔

دوسری جانب سندھ کابینہ کے آج اجلاس میں ممکنہ طور پر پولیس کیڈر میں تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ رپورٹس سے معلوم ہوا آج پولیس کیڈر کے معاملے کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، سندھ حکومت کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 241-240 کے خلاف ہے۔

حلیم عادل شیخ نے خط میں مزید کہا کہ صوبے میں گریڈ 18 اور اس سے اوپر کی تمام پولیس پوسٹس پی ایس پی پوسٹس ہیں، صوبائی کیڈر بنانا آئین کے منافی ہوگا اور اس کے لیے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہوگی، پولیس کی سینئر کمانڈ کو وفاق صوبوں سے ان کے متعلقہ کوٹہ کے مطابق بھرتی کرتا ہے، صوبہ سندھ اور وفاق کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نقصان ہوسکتا ہے، ملک کی یکجہتی داؤ پر لگ جائے گی اور علیحدگی پسند عناصر اس اقدام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کوئی بھی غیر آئینی اقدام نہ اٹھایا جائے، ملکی سالمیت کو مقدم رکھنا ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آر ایس ایس کے ہوتے ہوئے بھارت کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں: وزیراعظم

Read Next

گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔