• دسمبر 1, 2021

رومانین گلوکار ایڈرین سینا نے ہنزہ کو جنت قرار دیدیا

لاہور: مشہور زمانہ رومانین میوزک بینڈ “ایکسنٹ” کے گلوکار ایڈرین سینا نے پاکستان کی وادی ہنزہ کو زمین پر جنت قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایڈرین سینا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے دورہ پاکستان پر وادی ہنزہ سے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ انہوں نے ہنزہ سے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہنزہ کو زمین پر جنت قرار دیا۔ گلوکار نے اپنی ایک پوسٹ میں ہنزہ سے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہنزہ جادوئی ہے۔

خیال رہے کہ مشہور گانے “دیٹس مائی نیم” کے گلوکار ایڈرین سینا نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کے شمالی علاقوں کا دورہ کریں گے اور اب وہ اپنا سفر کرنے کیلئے باضابطہ طور پر ہنزہ پہنچ گئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آئی پیڈ اور آئی فون کے بعد اب ایپل آئی کار کا منصوبہ

Read Next

ناظم جوکھیو قتل کیس: جام اویس سمیت 6 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے