• فروری 28, 2021

روس کی کورونا ویکسین ” اسپوٹنگ” کو پاکستان میں استعمال کی اجازت

اسلام آباد: پاکستان نے کورونا کی تیسری ویکسین کے استعمال کی بھی منظوری دیدی، چینی اور برطانوی کے بعد روسی ویکسین بھی استعمال کی جاسکے گی۔ روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے دی گئی جونجی فارما سیوٹیکل کمپنی کو دی گئی ہے۔روسی ویکسین 2 ہفتوں تک پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔ حکام کے مطابق روسی ویکسین کورونا وبا کے خلاف 92فیصد موثر ہےجس کی پہلی کھیپ رواں مہینے کے آخر میں پاکستان پہنچے گی، پہلی کھیپ پچاس ہزار خوراکوں پر مشتمل ہوگی۔ روسی ویکسین کو منفی18 ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی ہے، خدشہ ہے کہ روسی ویکسین بھارت کے مقابلے پاکستان میں دگنی قیمت پر مہیا کی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کینیڈا میں رنگت کی وجہ سے دہشتگرد کے کردار ملے: احد رضا

Read Next

پاکستان میں کورونا سے مزید 48 افراد انتقال کرگئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے