• ستمبر 30, 2022

روس کا یو کرین پر حملہ، تیل اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

روس کی جانب سے یو کرین پر حملے کے بعد تیل اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ اسٹاک مارکیٹیں کریش کر گئیں۔

 روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔جبکہ سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر بڑھ گئی ہے۔

عالمی اسٹاک ایکسچینجز میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آرہی ہے۔ جاپان، آسٹریلیا، چین، سنگاپور اور دیگر اسٹاک ایکسچینجز میں 3 فیصد تک مندی دیکھی گئی۔

یوکرین پر روسی حملے کے بعد کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ  بھی شدید مندی کی زد میں آگئی۔ بٹ کوائن کی قدر 6 فیصد سے زائد گر کر 35200 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نواز کی جگہ یاسر کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے پر غور

Read Next

وزیرِ اعظم کی روسی صدر سے ملاقات کا شیڈول تبدیل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔