• نومبر 29, 2022

روس کا یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان

روس نے یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

روس کے مقامی میڈیا کے مطابق روسی افواج یوکرین کے دو شہروں ماریوپول اور وولنوواخا میں ہفتے کے روز سیز فائرنگ کریں گی جس دوران عام شہریوں کو محفوظ راہداری کے ذریعے نکالا جائے گا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم یوکرین کے ساتھ محفوظ راہداری کے ذریعے عام شہریوں کے محفوظ انخلا پر تیار ہیں جس میں ماریوپول اور وولنوواخا میں سیز فائر کرکے شہریوں کو نکالا جائے گا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ ہماری افواج روسی وقت کے مطابق ہفتے روز صبح 10 بجے سیز فائر کریں گی۔

دوسری جانب یوکرین فورسز کی طرف سے جنگ بندی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے اور اب تک یہ بات بھی واضح نہیں ہوسکی ہےکہ یہ جنگ بندی کتنی دیر کے لیے کی گئی ہے اور محفوظ راہداری کو کب تک کھلا رکھا جائے گا۔

گزشتہ دنوں روس اور یوکرین نے مذاکرات کے بعد عام شہریوں کے محفوظ انخلا کے لیے انسانی راہداری بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس میں روسی افواج نے زیادہ تر دارالحکومت کیف اور خارکیف شہر کو نشانہ بنایا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 05 March 2022 | A1 TV

Read Next

سوناکشی نے سلمان خان سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔