• اکتوبر 26, 2021

روس میں پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت نے فتح حاصل کرلی

ماسکو: روس میں پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت نے فتح حاصل کرلی۔ اپوزیشن نے حکومت پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ پر تنقید کی۔

روس میں کورونا وائرس کے پیش نظر اس بار روس کے 6 ریجنز میں الیکٹرونک ووٹنگ سسٹم استعمال ہوا، عوام نے گھر بیٹھے موبائل فون اور لیپ ٹاپ پر ووٹ کاسٹ کئے۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے موبائل فون اور سم کارڈ ہونا ضروری تھا۔ فون پر موصول ہونے والے خفیہ پاسورڈ کے ذریعہ شہریوں نے ووٹ کاسٹ کیا۔

اپوزیشن رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعہ ان کے ووٹ ہیک کئے گئے ہیں۔ حزب اختلاف نے صدر پیوٹن کی حکومت پر انتخابات سے قبل اپوزیشن پر کریک ڈاؤن کا بھی الزام لگایا۔

ایوان زیریں ڈوما کے انتخابات میں روس کی حکمران جماعت یونائیٹڈ رشیا نے ڈالے گئے کل ووٹ کا 50 فیصد حاصل کیا جبکہ اپوزیشن جماعت کمیونسٹ پارٹی 20 فیصد سے کم ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، 450 رکنی ایوان زیریں میں دو تہائی اکثریت حکمران جماعت کی ہوگئی۔

امریکا اور یورپی ممالک نے بھی پارلیمانی انتخابات کو مشکوک قرار دے دیا۔ جرمنی نے مطالبہ کیا کہ ماسکوانتخابات میں فراڈ کے الزام کی وضاحت کرے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، 24 گھنٹوں میں مزید 81 افراد انتقال کر گئے

Read Next

نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان ختم کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے