• ستمبر 26, 2022

روس میں جاری عسکری نمائش، روبوٹک کتا پیش

ماسکو: روس میں جاری عسکری نمائش میں روبوٹک کتا پیش کیا گیا جو گرینڈ لانچر فائر کرنے اور میدان جنگ میں ہتھیاروں کی ترسیل کی صلاحت رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم 81 نامی یہ روبوٹ روسی کمپنی نے تیار کیا ہے جو عسکری کاموں کے ساتھ ساتھ دیگر امور بھی سر انجام دے سکتا ہے، ماسکو میں جاری نمائش میں یہ روبوٹک کتا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

روبوٹ بنانے والی کمپنی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ایم 81 کو ایمرجنسی اور ریسکیو کے کاموں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، نمائش کے دوران روبوٹ کو احکامات کی پیروری کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سندھ حکومت نے بارشوں کے باعث صوبے میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے

Read Next

ڈیلیٹ میسجز دوبارہ حاصل کیسے کئے جائیں؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر کی آزمائش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔