• اکتوبر 25, 2020

روس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کا معترف

ماسکو:چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ندیم رضا نے روس کا دورہ کیا اور روس کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے روس کا دورہ کیا، دورے کے دوران روس کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلیری سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ فوجی تعاون کے امور اور علاقائی سلامتی کے متحرک امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ندیم رضا ایس سی او کے تحت ہونے والی دفاع اور سکیورٹی میں تعاون پر سلسلے پر روس کا دورہ کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ویلیری نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ندیم رضا ماسکو میں ‘انٹرنیشنل ملٹری گیمز2020’ کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ پاک فوج گزشتہ تین سالوں سے مذکورہ مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایک انچ زمین پر بھی سمجھوتہ نہیں کرینگے: چین نے بھارت کو کھری کھری سنا دیں

Read Next

بلاول بھٹو زرداری نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کو اچھی شروعات قرار دیدیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے