• اپریل 11, 2021

روس: خود کش بمبار نے خود کو اُڑا لیا، 6 اہلکارزخمی

ماسکو: روس میں خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے باعث 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

روس کی نیشنل اینٹی ٹیررازم کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے اس علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں پولیس سرچ آپریشن کررہی تھی۔ جب پولیس نے اسے روک کر گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 6 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چلی میں حکومت مخالف مظاہرے، پولیس سے جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

Read Next

بابر اعظم کا انجری کے باعث سیریز سے باہر ہونا ہمارے لئے جھٹکا ہے: وقار یونس

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے