• اکتوبر 22, 2021

روسی اداکارہ اور ڈائریکٹر خلا میں عکس بندی کے لیے تیار

ماسکو:  روسی اداکارہ اور ڈائریکٹر ‘مشن امپاسیبل’ سے پہلے خلا میں عکس بندی کیلئے تیار، روس ایک اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر کو مدار میں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے اگر یہ کامیاب ہوا تو روسی فلم کا عملہ ہالی ووڈ کی ایک فلم کے پراجیکٹ کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

روس کی 37 سالہ اداکارہ یولیا پیری سلڈ اور 38 سال کے فلم ڈائریکٹر کلم شیپنکو سابق سوویت ملک قازقستان میں بیکانور خلائی مرکز سے روانہ ہوں گے۔ خلا میں جانے والی ٹیم کی سربراہی تجربہ کار خلاباز اینٹون شکیپرایو کریں گے۔

یہ عملہ ‘دی چیلنج’ نامی فلم کیلئے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں 12 دن گزارے گا۔ فلم کی کہانی اور بجٹ کو اب تک منظرِ عام پر نہیں لایا گیا تھا۔ روسی خلائی ایجنسی روس کوسموس نے بتایا ہے کہ یہ ایک خاتون سرجن کی کہانی ہے جنہیں ایک خلا باز کو بچانے کیلئے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن بھیجا جاتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 تیار: اختیارات میں کمی، 11 شقوں میں ترامیم ہونگی

Read Next

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈرپشاورتعینات، آئی ایس پی آر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے