• اپریل 16, 2021

روحیل نذیر اور حسین طلعت کی شاندار بیٹنگ، پاکستان شاہینز دوسرے ٹی ٹونٹی میں سرخرو

لاہور: نیوزی لینڈ میں پاکستان شاہینز نے اپنی دھاک بٹھا دی، کپتان روحیل نذیر اور آل راؤنڈر حسین طلعت کی شاندار بیٹنگ کی بدولت میزبان ٹیم کو ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

170 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر نے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنز بنائے، ان کی اس اننگز میں 6 چوکے اور چار چھکے شامل تھے، حسین طلعت نے 53 رنز کی شاندار باری کھیلی۔ دونوں کے درمیان 115 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔

پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں حیدر علی8، ذیشان ملک 17، عبد اللہ شفیق 15 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ لیتھم، ڈیوے، کوبرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی سی بی 2020ء ایوارڈز کا اعلان، بابر اعظم، محمد رضوان، فواد عالم، نسیم شاہ بازی لے گئے

Read Next

اظہر علی نے فواد عالم کو ارطغرل غازی سے تشبیہ دے دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے