• اپریل 11, 2021

روجر فیڈرر انجریز کے سامنے ہار مان گئے،آئندہ آسٹریلین اوپن میں شرکت سے معذرت

لاہور:ریکارڈ 20 گرینڈ سلیم کے چیمپئن روجر فیڈرر انجریز کے سامنے ہار مان گئے، آئندہ سال آسٹریلین اوپن میں شرکت سے معذرت کر لی۔ ٹینس سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم “آسٹریلین اوپن” تاخیر کے باعث آٹھ فروری دوہزار اکیس سے شیڈول ہے جس میں روجر فیڈرر آئندہ سال میگا ایونٹ سے آؤٹ ہو گئے، انتالیس سالہ ٹینس اسٹار نے دونوں گھٹنوں کا آپریشن کرایا ہے جس میں تکلیف اور مکمل آرام کے باعث آسٹریلین اوپن نہیں کھیل سکیں گے۔ روجر فیڈرر کے منیجر کا کہنا تھا کہ سپر اسٹار نے ہلکی پھلکی ٹریننگ شروع کر دی ہے، امید ہے آئندہ ماہ کے بجائے دوہزار بائیس کے آسٹریلین اوپن میں اِن ایکشن ہوں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سال 2020 میں پاکستانی کپتانوں کے ستارے گردش میں رہے

Read Next

زینب جمیل نے ماڈلنگ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے