• جنوری 28, 2022

روبوٹ کمپنی کو جیتے جاگتے انسان کی آواز اور چہرے کی ضرورت

ماسکو: روس کی روبوٹکس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی اپنے چہرے کے خدوحال اور آواز کو استعمال کرنے کی قانونی اجازت دے گا تو اسے 2 لاکھ ڈالر (ساڑھے 3 کروڑ روپے پاکستانی) کا معاوضہ دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیشکش پرومو بوٹ کمپنی کی طرف سے کی گئی ہے جو صنعتی اور تجارتی پیمانے پر انسان نما روبوٹ بنانے والی روسی کمپنی ہے۔ پروموبوٹ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں انہیں ایک بڑے بین الاقوامی کلائنٹ کی طرف سے ایسا روبوٹ تیار کرنے کا آرڈر ملا ہے جس کا چہرہ اور آواز دونوں کسی حقیقی اور جیتے جاگتے انسان کے ہوں۔

پروموبوٹ کا کلائنٹ جیسے ہی کسی شخص کے چہرے کو حتمی طور پر منتخب کرے گا، قانونی معاہدے کے بعد اس شخص کے چہرے کا 3 ڈی ماڈل بنایا جائےگا تاکہ روبوٹ کو وہ چہرہ دیا جا سکے۔ منتخب شخص کو 100گھنٹے کی اپنی آواز ریکارڈ کروانا ہو گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا

Read Next

Headlines | 11 December 2021 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے