• اگست 15, 2022

رواں سال قومی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

لاہور: رواں سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔

آسٹریلیا میں رواں سال اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل میزبان نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش پر مشتمل سہ ملکی سیریز کا پلان بنایا گیا ہے، سیریز کے انعقاد کیلئے تینوں بورڈز کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سے قبل کم ازکم ٹیم کیلئے 6 یا 7 میچز کھیلنے کے مواقع تلاش کر رہے ہیں، نیوزی لینڈ کی پچز میں بھی باؤنس اور پیس ہوتا ہے، گرین شرٹس کو ورلڈ کپ سے قبل وہاں میچز کھیلنے کا فائدہ ہو گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی حد بندی اور ضوابط کی بھی منظوری

Read Next

ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ: پاکستانی ریسلرز نے سلور میڈل جیت لیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔