• اکتوبر 16, 2021

روئی کا بھاؤ مستحکم، اسپاٹ ریٹ میں 1000 روپے من اضافہ

کراچی:کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے روئی کے بھاؤ میں استحکام رہا جبکہ روئی کے اسپاٹ ریٹ میں تقریباً 1000 روپے فی من کا اضافہ ہوچکا ہے جو 11300 سے 12300 روپے پر بند ہوا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق سندھ میں بہت ہی قلیل مقدار میں روئی بچ گئی ہے جس کا بھاؤ فی من 11000 روپے تک ہے جبکہ پنجاب کی روئی کا بھاؤ فی من 12500 تا 13000 روپے ہے ۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ سندھ میں روئی کی پیداوار کا رقبہ 17لاکھ ایکڑ لگایا گیا ہے اورپنجاب میں 40لاکھ ایکڑ کا لگایا گیا ہے ، پنجاب میں فی الحال 28 تا 30 لاکھ ایکڑ پر روئی کی بوائی ہوچکی ہے ۔

اسی طرح سندھ میں 13 تا 14 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی فصل بوئی جاچکی ہے، آئندہ سیزن کی کپاس کا پیداواری ہدف ایک کروڑ 5 لاکھ گانٹھیں مقرر کیا گیا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی اداکار وینکٹ صوبہا بھی کورونا سے دم توڑ گئے

Read Next

جو چیزیں پچاس سال پہلے کرنا تھیں، اب کر رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے