• دسمبر 5, 2021

رنگ بدل کر امراض شناخت کرنے والی نینوٹیک پٹی

میلبورن: اب مرض لاحق ہونے کی صورت میں رنگ بدلنے والی سلائیڈ کو خورد بین سے دیکھ کر بہت آسانی سے مرض کی شدت معلوم کی جاسکتی ہےاسے نینوایم سلائیڈ کا نام دیا گیا ہے ۔

رپورٹ کےمطابق سلائیڈ کو پلازمون فزکس کی بنیاد پر بنایا گیا ہے جس میں چارج شدہ ذرات میں الیکٹرون کی طرح تھرتھراہٹ ہوتی ہے ۔ اس میں چاندی کے ذرات کی باریک پرت چڑھائی جاتی ہے جب ان پر روشنی پڑتی ہے تو یہاں کئی رنگ منتخب ہوجاتے ہیں۔ اس طرح یہ نینوسلائیڈ جب خوردبین کے نیچے رکھی جاتی ہے تو ایک طرح کا سینسر بن جاتی ہے ۔

یوں کینسر زدہ خلیات مخصوص رنگ میں دکھائی دیتے ہیں۔ اس طرح نمونے میں مرض کی شناخت آسان ہوجاتی ہے ۔ یہ کارنامہ آسٹریلیا کی لا ٹروب یونیورسٹی کی بیلنڈا پارکر نے انجام دیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نمونوں پر مبنی سلائیڈ کو صرف دس منٹ میں تیار کیا جاسکتا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Siyasat aur Riyasat with Iram Chaudhry | 02 November 2021 |

Read Next

کراچی میں ہاکی میچ پر جھگڑا، اولمپین حنیف خان الیون اور نیشنل ہاکی کلب کے کھلاڑی گتھم گتھا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے