• نومبر 29, 2021

رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی کب ہوگی؟نئی تاریخ سامنے آگئی

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کررہے ہیں؟ اس کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کے بعد اب رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں اس سال دسمبر میں شادی کررہے ہیں تاہم دونوں سے جڑے قریبی ذرائع کے مطابق رنبیر اور عالیہ دسمبر میں شادی تو کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کی شادی اس سال نہیں بلکہ اگلے سال ہوگی۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ رنبیر کپور اور عالیہ کی شادی اگلے سال فروری یا مئی میں متوقع ہے، شادی میں تاخیر کی وجہ کورونا وائرس کی تیسری لہر ہے جب کہ رنبیر اور عالیہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہونی چاہیے اور اسی وجہ سے دونوں کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی، بنگلہ دیش کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری

Read Next

کابل ہسپتال کے قریب دھماکہ،19افراد جاں بحق،50سے زائد زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے