• ستمبر 26, 2021

رمیز راجہ کی اپنے روڈ میپ کی تکمیل کیلئے مشاورت شروع

لاہور: متوقع چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے اپنے روڈ میپ کی تکمیل کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین کے 13 ستمبر کو ہونے والے انتخاب سے قبل ہی رمیز راجہ نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے ، ، ان کے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے رابطے ہیں اور انہوں نے اپنے روڈ میپ کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی ان پٹ دینا بھی شروع کر دی ہے ۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں جو فیصلے بھی سامنے آئیں گے وہ رمیز راجہ کے روڈ میپ کے مطابق ہی ہوں گے ۔

رمیز راجہ کو ایک نہیں کئی چیلنجز درپیش ہوں گے اور اس کے لیے انہوں نے وقت کا انتخاب کرنا ہے ، ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا انتخاب اور ٹیم مینجمنٹ جس کے طریقہ کار سے وہ بالکل بھی خوش نہیں اس میں تبدیلی ان کا پہلا چیلنج ہے ۔ٹیم مینجمنٹ یہ سمجھ چکی ہے کہ ان کی تبدیلی ہر صورت میں ہوگی تاہم رمیز راجہ کو ورلڈکپ سے قبل تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے انتخابی اصلاحات کا ایک لفظ نہیں پڑھا: فواد چودھری

Read Next

انعام پہلوان نے ورلڈ بیج ریسلنگ سیریز میں مقابلے کیلئے تیاری مکمل کر لی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے