• جولائی 6, 2022

رمیز راجہ کا پاکستان میں خواتین کی پی ایس ایل کرانے کا عندیہ

لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاکستان میں خواتین کیلئے پاکستان سپر لیگ منعقد کروانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بورڈ مشکل حالات میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کھڑا ہے، امید ہے افغانستان خواتین کرکٹ کے مستقبل کیلئے اہم فیصلہ کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کیلئے خواتین کی کرکٹ کے حوالے سے آئندہ 6 ماہ اہم ہیں، آئی سی سی نے افغانستان میں باصلاحیت کرکٹرز کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے فنڈنگ کا سلسلہ مکمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی خواتین کرکٹرز کیلئے پاکستان سپر لیگ شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ خواتین کی کرکٹ پاکستان کرکٹ کا ایک اہم پہلو ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لبنان، عرب ممالک میں سفارتی تعلقات کی منسوخی کا باعث بننے والے وزیر اطلاعات مستعفی

Read Next

سری لنکا کا ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔