• اکتوبر 22, 2021

رمیز راجہ کا بورڈ کے ملازمین کو اخراجات کم کرنے کا حکم

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے بورڈ ملازمین کو فوری طور پر اخراجات کم کرنے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ملازمین کو یہ پیغام ان سے ملاقات میں دیا، رمیز راجہ نے بورڈ ملازمین سے دو روز قبل عمران خان انکلوژر میں خطاب کیا، اس موقع پر ڈائریکٹرز سے لیکر لوئر سٹاف اور گراؤنڈ سٹاف سمیت تمام ملازمین موجود تھے ۔رمیز راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں بورڈ میں اخراجات کم کرنا ہیں، دو کے بجائے ایک کپ چائے پئیں، اے سی کم استعمال کریں، دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس بند کر کے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے ، نمبر ون ٹیم نہیں ہو گی تو ہم سب کے رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے ، رہنے کے لیے کام کرنا ہے ۔رمیز راجہ نے دبے الفاظ میں بڑی تنخواہ والوں کو بھی پیغام دیا کہ ہمیں کام کرنا ہے اور اپنی موجودگی کا جواز بتانا ہے ۔ گراس روٹ لیول کو بہتر کرنا ہے اور پچز کا معیار اچھا کرنا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مریم نواز نے بیٹےکانام پنڈوراپیپرزمیں شامل ہونےکی تردید کردی

Read Next

پنڈورا پیپرز کا پنڈورا باکس کھلنے پر وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے