• جنوری 28, 2022

رمیز راجہ نے کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر شیئر کر دی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر شیئر کر دی اور کہا کہ ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد پی ایس ایل ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میچز میں تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی جبکہ بارہ سال سے زائد عمر اور ویکسی نیشن ہونا لازمی ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد پی ایس ایل سیون اور آسٹریلیا، انگلینڈ سمیت نیوزی لینڈ کے پاکستان ٹورز یادگار ہوں گے ،بارہ سال سے زائد عمر کے ویکسی نیٹڈ تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔

دوسری جانب آئندہ ہفتے کراچی پہنچنے والے کیربینز کو دھچکا لگ گیا اور ویسٹ انڈین کپتان کیرون پولارڈ انجری کے باعث نمائندگی سے محروم ہو گئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے چاقو بردار فلسطینی جاں بحق

Read Next

ہیمسٹرنگ انجری: پولارڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے