• جون 22, 2021

رمیزراجہ کی قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کیلئے علیحدہ کوچ کی تجویز

کراچی: سابق قومی کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کیلئے علیحدہ کوچ کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید سوچ کے مالک ٹیم ڈائریکٹر کی بھی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

ان کا اپنی یو ٹیوب ویڈیو میں کہنا تھا کہ شکستوں کا خوف دل میں پالنے سے انجام بھی ناکامی ہوتا ہے لہٰذا دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگی کیلئے گرین شرٹس کو ٹیم ڈائریکٹر کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک انڈر 19،اے ٹیم،اکیڈمیز یا فرسٹ کلاس اور پاکستانی ٹیم میں کوچنگ کا مربوط نظام نہیں بنے گا مسائل اپنی جگہ برقرار رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاور ہٹنگ کی بات کی جائے تو ان کرداروں کا تعین ٹی ٹونٹی کوچز یا پاور ہٹنگ ایکسپرٹس زیادہ بہتر انداز سے کر سکتے ہیں۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ مصباح الحق ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کرتے رہیں لیکن مختصر فارمیٹ کیلئے علیحدہ کوچ رکھا جائے بلکہ زیادہ بہتر ہوگا کہ کنڈیشنز کے اعتبار سے مختصر مدتی معاہدوں پر کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1 Tv Headlines 12 PM | 20 th May 2021

Read Next

غزہ لہو لہو، اسرائیلی حملے جاری، 64 بچوں اور 38 خواتین سمیت 227 فلسطینی شہید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے