• اپریل 14, 2021

رمضان سے پہلے ہی ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے، آلو پیاز بھی مہنگا

رمضان سے پہلے ہی ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے، آلو پیاز بھی مہنگا

رمضان المبارک سے  پہلے اچانک ٹماٹر کی قیمتوں کو  پر لگ گئے اور  ٹماٹر  تقریبا 8 روپے فی کلو منہگا کر دیا گیا۔

رمضان شروع ہونے سے قبل ہی آلو اور پیاز کی قیمتیں  بھی بڑھنے لگیں جبکہ گھی، چینی، دال ماش اور انڈوں کی قیمتوں میں  بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کیلے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے اور کیلے 100 سے 130 روپے درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب  ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں  22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور  9اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں مہنگائی میں 7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال معاشی نمو3 فیصد تک رہنے کے اندازے  اور  شرح سود 7 فیصد پر برقرار رہنے کی  پیش گوئی کی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ماسکو کانفرنس: دوستم کا فوجی یونیفارم اور غیرحاضر بھارت

Read Next

کورونا: لاہور میں کل ویکسینیشن سینٹرز کیوں بند رہیں گے؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے