• مئی 24, 2022

رقم لے کر اعزاز دینے کا الزام، شہزادہ چارلس کی فاؤنڈیشن کیخلاف تحقیقات شروع

لندن: لندن پولیس نے شہزادہ چارلس کی فاؤنڈیشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، برطانوی شہزادے پر سعودی شہری سے پیسے لے کر اعزاز دینے اور شہریت لینے میں سہولیات کاری فراہم کرنے کا الزام ہے۔

گزشتہ سال برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ پرنس چارلس فاؤنڈیشن کو ایک سعودی شہری نے بھاری عطیات دیئے ہیں جس کے بدلے میں سعودی شہری کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس ایوارڈ کو سعودی بزنس مین نے برطانوی شہریت لینے کے لیے استعمال کیا۔

الزامات سامنے آنے پر چارلس فاؤنڈیشن کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب پولیس اس الزام کی با قاعدہ تحقیقات کرے گی، شہزادہ چارلس نے اس معاملے سے مکمل لا علمی کا اظہار کرچکے ہیں

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا نے فوجی دستے ہٹانے کا روسی دعویٰ مسترد کر دیا، چین کا امریکا پر جنگ کیلئے اکسانے کا الزام

Read Next

بل گیٹس پاکستان پہنچ گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے