• جنوری 17, 2022

رضوان نے لڑکیوں کیساتھ تصاویر نہ لینے کی وجہ بتا دی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں خواتین کے ساتھ تصاویر نہ لینے سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رضوان کا کہنا تھا کہ میرے لیے خواتین بہت قابل احترام ہیں اور میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ جب کوئی ماں یا بہن میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کہتی ہے تو میں ان کے ساتھ تصویر کھنچواؤں، ان خواتین کا معیار میرے نزدیک بہت اعلیٰ ہے۔

انہوں نے کہا اگرچہ میری خواہش ہے کہ اس عمل پر ہماری مداح ماں بہنیں مجھ سے خفا نہ ہوں لیکن اس کے باوجود کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے ذریعے میں خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا خدشات کا شکار

Read Next

2021 گرین شرٹس کیلئے غیر معمولی سیزن رہا: رمیز راجہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے