• اکتوبر 31, 2020

راولپنڈی:سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، نیب راولپنڈی نے نواز شریف کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ڈی جی ایف آئی اے اور اشتہاری ہونے کا معاملے پر لاہور پولیس کو خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔  ذرائع نے نیب راولپنڈی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا ریکارڈ امیگریشن سسٹم میں شامل کیا جائے، ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب خط پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا معاملے پر لاہور پولیس کو بھی خط ارسال کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کا اشتہار ہر تھانے میں ان کی تصویر کے ساتھ چسپاں کرنے اور رائے ونڈ میں ان کی رہائش گاہ کے باہر بھی لگایا جائے، متعلقہ تھانے میں بھی وارنٹ گرفتاری کا سرکاری ریکارڈ میں اندراج کرانے کا بھی کہا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت اعلان کے باوجود خیبرپختونخوا کے آئمہ کرام 2 سال سے وظیفے سے محروم

Read Next

پاک بحریہ اورجنوبی کوریا کی بحریہ کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے