• دسمبر 8, 2021

رانی مکھر جی نے عامر خان سے محبت کا اعتراف کر لیا

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کیساتھ محبت کا اعتراف کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق رانی مکھر جی اور سیف علی خان اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ” بنٹی اور ببلو 2″ کے سلسلے میں رنویر سنگھ کے شو “دی بگ پکچر” میں شرکت کریں گے جہاں دونوں ستارے کچھ دلچسپ کہانیاں سناتے ہوئے انکشافات کریں گے۔ شو میں شرکت سے قبل رنویر سنگھ کے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رانی مکھر جی نے بتایا کہ فلم “غلام ” کی شوٹنگ کے دوران مجھے عامر خان سے محبت ہو گئی تھی اور اسی وجہ سے شوٹنگ میں گھبراہٹ کا شکار رہی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے فلم “غلام” میں عامر خان اور فلم “کچھ کچھ ہوتا ہے” میں شاہ رخ کیساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے اور مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں نے بالی وڈ کے بڑے اداکاروں کیساتھ کام کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام پر دو سو ارب ڈالر کا بوجھ ڈالا گیا: خورشید شاہ

Read Next

این سی او سی کا 12 سے 18 سال تک کے طلبا کو ویکسین لگانے کی مہم پر اظہار اطمینان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے