• جنوری 19, 2022

رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، ایڈووکیٹ جنرل نے خط ارسال کر دیا

اسلام آباد: ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط ارسال کر دیا۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رانا شمیم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس زیر التوا ہے،ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی کارروائی شروع کی جائے۔

دوسری جانب سابق چیف جج رانا شمیم نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ جو کچھ بیان حلفی میں کہا اس پر ثاقب نثار کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، بیان حلفی پبلک نہیں کیا ، توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔

رانا شمیم نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ اپنی زندگی میں بیان حلفی پبلک نہیں کرنا چاہتا تھا، برطانیہ میں بیان ریکارڈ کرانے کا مقصد بیان حلفی کو بیرون ملک محفوظ رکھنا تھا، مرحومہ بیوی سے وعدہ کیا تھا حقائق ریکارڈ پر لاؤں گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Weather Update Today | Pakistan Weather | 07 December 2021

Read Next

آئینی نظام میں مداخلت ختم ہونے تک ملک نہیں چلے گا: شاہد خاقان عباسی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے