• ستمبر 20, 2021

راحیلہ ٹوانہ اپنی جماعت سمیت تحریک انصاف میں شامل

کراچی: راحیلہ ٹوانہ نے اپنی جماعت پاک وطن پارٹی کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم کرکے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم نے راحیلہ ٹوانہ کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔

تفصیل کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے نظریہ کو سوچ سمجھ کر پارٹی میں شامل ہوئیں، ارباب غلام رحیم کا دور سندھ کے لئے سنہرا دور تھا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کرپشن کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ سندھ پر خصوصی توجہ ہے۔ پیپلز پارٹی میں مال بٹ رہا ہے جب وہ بند ہو جائے گا تو پی پی والے بھی پارٹی میں شامل ہونگے۔ پیپلز پارٹی نے 2018ء کے الیکشن میں ڈیل کرکے حکومت بنائی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فردوس عاشق اعوان پرویز الہٰی کیخلاف بول پڑیں

Read Next

افغان طالبان اشرف غنی کے ہوتے مذاکرات پر راضی نہیں: وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے