• اپریل 11, 2021

راحت فتح علی کے گرد پھر گھیرا تنگ، انکم ٹیکس سال 2014 کا دوبارہ آڈٹ شروع

لاہور: معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ، ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی کا انکم ٹیکس سال 2014 کا دوبارہ آڈٹ شروع کرتے ہوئے 7 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔ ایف بی آر راحت فتح علی خاں کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق نامور گلوکار کو 2014 کا پہلے 6 لاکھ 2 ہزار 473 روپے ٹیکس عائد کیا جا چکا ہے۔ تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد راحت فتح علی خان کا دوبارہ آڈٹ شروع کر دیا گیا۔ اس حوالے سے گلوکار راحت فتح علی خان سے 7 دسمبر تک جواب طلب کیا گیا ہے، مقررہ وقت پر جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں گلوکار کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی فلمی ستارے نیتو سنگھ اور ورون دھون کورونا وائرس میں مبتلا

Read Next

نادیہ خان موسم سرمامیں گیس کی قلت سے تنگ آگئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے