• اکتوبر 30, 2020

راحت فتح علی خان کراچی میں بارشوں کے بعد تباہ کاریوں پر غمزدہ

لاہور: عالمی شہرت یافتہ گائیک راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں شدید بارش کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں پر بہت اداس اور غمزدہ ہوں، ہمیں قدرتی آفات پر صبر سے کام لینا چاہیے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی سے موسیقی کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والے گلوکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کراچی سے مجھے خاص محبت ہے، شہر قائد میں میرے لاکھوں چاہنے والے بستے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پریشانی کے اس عالم میں تنہا نہیں چھوڑ سکتا، میں نے ٹیلی ویژن پر کراچی جیسے خوبصورت شہر کو بارش کے پانی میں ڈوبتے دیکھا تو اداس ہو گیا۔ مجھے امید ہے کہ جلد کراچی کی رونقیں لوٹ آئیں گی اور بہت جلد ہم کراچی میں اپنے مداحوں کے سامنے ہوں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ماہرہ خان نے خود کو سست اور کاہل قرار دے دیا

Read Next

لاہور سمیت پنجاب میں طوفانی بارش، چھتیں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے