• فروری 28, 2021

راج کپور کا نواسہ ارمان منی لانڈرنگ کیس میں طلب

ممبئی:بھارت کے آنجہانی لیجنڈ اداکار راج کپور کے نواسے اور رنبیر کپور کے کزن اداکار ارمان جین کو 175 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ارمان جین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ٹاپس گروپ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے ۔ جس کی تحقیقات ایجنسی کے ذریعے ممبئی میں ارمان جین کے گھر پر چھاپے کے بعد کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ارمان جین کا نام شیو سینا کے ایم ایل اے پرتاب سرنائیک کے بیٹے ویہانگ جو پہلے ہی اس کیس میں شامل تفتیش ہیں، کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے سامنے آیا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فٹبال ایف اے کپ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم کو ایک صفر سے ہرادیا

Read Next

سرمد کھوسٹ اور علی کاظمی کی فلمیں آسکر کی دوڑ سے باہر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے