• مارچ 2, 2021

راجہ پرویز اشرف رینٹل پاورکیس میں بری

نیب کسی طرح کا الزام ثابت نہیں کرسکا

راجہ پرویز اشرف کو ساہووال رینٹل پاورکیس میں احتساب عدالت نے بری کردیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس کیس میں قومی خزانے کوکوئی نقصان ہی نہیں پہنچا،نیب کسی طرح کا الزام بھی ثابت نہیں کرسکا ۔ راجہ پرویز اشرف پر کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔ عدالت نے شریک ملزم شوکت ترین کو بھی اس کیس میں بری کردیا جبکہ دیگر شریک ملزمان سابق ایم ڈی پیپکو طاہربشارت چیمہ اور سابق سیکریٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کوبھی بری کردیا گیا۔ اسماعیل قریشی،سلیم عارف،عبدالقدیر،وزیرعلی، اقبال علی اورملک رضی عباس بھی بے گناہ قرار د ئیے گئے ۔ ملزمان کےخلاف کرپشن اوراختیارات سے تجاوزکا یہ ریفرنس 2014 سے زیرِسماعت تھا۔ احتساب عدالت نے درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ملزمان کا موقف تھا انہوں نے اس کیس میں کوئی کرپشن نہیں کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چیف جسٹس نے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کا نوٹس لے لیا

Read Next

کے الیکٹرک نے تیل کی قلت کا بہانہ بناکر لوڈشیڈنگ مزید بڑھادی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے