• جولائی 28, 2021

رابی عید پر زیادہ گوشت بانٹنے کی خواہاں، گائے خرید لی

لاہور:( ) شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ وگلوکارہ رابی پیرزادہ عیدالاضحیٰ پر زیادہ گھروں میں گوشت تقسیم کرنے کی خواہاں ہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے بکرے کے بجائے گائے خرید لی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پراپنی گائے کیساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری گائے بہت مہنگی اور بڑی نہیں، اتنے پیسوں میں بڑا بکرا لے کر شو آف کرنے سے اچھا تھا میں گائے لے کر زیادہ گھروں تک گوشت بانٹ سکوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمان عیدالضحیٰ کے موقع پر جانور ذبح کر کے غریبوں کا پیٹ بھرتے ہیں، اللہ میری نیت اورمیری قربانی قبول فرمائیں ،آمین۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نفرت کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی، برطانوی فٹبال کھلاڑی جدون سانچو

Read Next

کراچی میں بڑھتی وارداتوں نے اداکار اعجاز اسلم کو تشویش میں مبتلا کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے