• اکتوبر 24, 2020

ذی الحج کا چاند نظر آچکا ہے: فواد چوہدری اپنے مؤقف پر قائم

مرکزی رویت ہلال کمیٹی  کے گزشتہ روز چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد بھی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیش گوئی کی تھی کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہوچکی ہے اور آج 21 جولائی کو پاکستان اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آجائے گا تاہم ایسا نہیں ہوا اور اس بار وفاقی وزیر کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا۔

گزشتہ روز چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ  ملک میں یکم ذی الحج 1441 ہجری بروز جمعرات 23 جولائی اور عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی۔

تاہم فواد چوہدری اپنے مؤقف پر اب بھی قائم ہیں اور کہتے ہیں کہ ذی الحج کا چاند ہوچکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بدھ کی شام کو چاند دیکھ کرسب کو اندازہ ہوگا کہ یہ دوسری تاریخ کا چاند ہے، فیصلہ کابینہ اور عوام کو کرنا ہے کہ وہ جدت اپنائیں یا پرانی روایت پسندی پر قائم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی رائے کابینہ کو دے چکا، کسی کو مجبور نہیں کرسکتا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب پرانی ٹیکنالوجی سے چاند دیکھنا حلال ہے تونئی سے حرام کیوں؟

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چین کی برطانیہ کو سخت وارننگ، نتائج بھگتنے کی دھمکی

Read Next

جے آئی ٹی کو کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات سے روک دیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے