• جنوری 28, 2022

ذاتی معاملات میں کسی کی مداخلت پسند نہیں، کام سے کام رکھتی ہوں: نیلم منیر

کراچی:  اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہےکہ اپنے معاملات میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتی، صرف کام سے کام رکھتی ہوں۔

رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ میری پوری توجہ صرف اپنا کیریئر بنانے میں ہے، میرے بارے میں کون کیا سوچتاہے اور کیا رائے دیتا ہے اس سے متعلق کبھی نہیں سوچا۔

انہوں نے کہا کہ شوبز میں آنے سے زندگی میں بہت کچھ بدل گیا ہے، چیلنجنگ کردار نبھانا پسند کرتی ہوں اور میرے مداح بھی اسی وجہ سے مجھے زیادہ چاہتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اومی کرون پہلے سے موجود وائرس سے کم خطرناک ہے، امریکی سائنسدان کا دعوٰی

Read Next

انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے